کورونا سمارٹ سیمپلنگ‘ 36 افراد میں وائرس کی تصدیق
ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت ملتان کی طرف سے کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی بدستور جاری ہے۔ گزشتہ ایک روز کے دوران 36 (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے تفصیل کے مطابق سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی کی سربراہی میں ضلع ملتان میں کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے بتایا کہ ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 801 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے 36 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ،یوں ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیویٹی کی شرح 2.0 فیصد رہی ہے، جبکہ اس وقت ضلع ملتان میں 1 ہزار 149 کورونا متاثرہ افراد گھروں پر آئی سو لیٹ ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر افراد کی ہوم آئی سو لیشن تقریبا مکمل ہونے کے قریب ہے۔نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔جس کے بعد نشتر ہسپتال میں اموات کی مجموعی تعداد 933 تک رپی ہے۔معلوم ہوا ہے نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔اس طرح پہلی اپریل 2020 سے لیکر تاحال کورونا کی وجہ سے کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 933 تک برقرار رہی ہے، نشتر ہسپتال میں گزشتہ ایک روز کے دوران چار مریض کورونا کی وجہ سے زہر علاج ہیں۔ جبکہ شبہ میں 20 مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں نو ہزار 143 افراد میں سے دو ہزار 957 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ نشتر ہسپتال کے کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں 15 مریضوں نے ویکسین نہیں کروائی ہے۔