وہاڑی، چک نمبر 89اور80میں دیہی مراکز مال کا باقاعدہ افتتاح
وہاڑی (بیوررپورٹ، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے چک نمبر 89اور 80ڈبلیو بی میں دیہی مراکز مال کا افتتاح کیا اور مختلف لوگو ں کو فرد ملکیت کا اجرا کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے اس موقع پر کہا کہ دیہی مراکز مال مکمل طور پر فعال ہیں ریونیو فیلڈ سٹاف عوام کو ریونیو سروسز کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے دیہی مراکز مال کے قیام سے عوام کو انکی دہلیز پر فرد ملکیت کے حصول، انتقالات اور دیگر ریونیو سروسز با آسانی میسر آرہی ہیں اور مشکلات کم ہوئی ہیں۔ اس موقع پر نائب تحصیلدار ملک جاوید، نمبر دار، متعلقہ پٹواری اور پٹوار سرکل کے معززین علاقہ نے شرکت کی۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر جنرل بس اسٹینڈ کو وزٹ کیا اور صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے اس موقع پر کہا کہ ماہ صفائی مہم بھر پور انداز سے جاری رکھی جائے اور بس اسٹینڈ پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو
افتتاح