میلسی لنک کینال کے قریب گرین لائن ٹرین کی بوگی خراب،فوری ایکشن

 میلسی لنک کینال کے قریب گرین لائن ٹرین کی بوگی خراب،فوری ایکشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خانیوال (نامہ نگار +نمائندہ پاکستان +بیورونیوز) کراچی سے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
 لاہور جانے والی گرین لائن ٹرین میلسی لنک کینال کے قریب ایک بوگی کی بریک کی خرابی کی وجہ سے رک گئی ٹرین عملہ نے موقع پر خرابی دور کی اور ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس ٹرین میلسی لنک کینال کے قریب خرابی کے باعث ہنگامی طور پر روک دی گئی،ٹرین کی ایک بوگی پاور ویں کی ڈسک بریک رگڑ کیے باعث دھواں دینے لگ گئی بوگی میں دھواں بھرنے کے باعث ٹرین کو ہنگامی طور پر روک دیا گیا ٹرین عملہ نے فوری طور پر کولنگ کا عمل مکمل کر کے دھواں کنٹرول کر لیا ٹرین آدھا گھنٹہ کی تاخیر کے بعد لاہور کیلئے روانہ ہو گئی۔
ٹرین