سیکرٹری لوکل گورنمنٹ  و کمیونٹی ڈویلپمنٹ عامر عتیق کا ڈیرہ کا دورہ

 سیکرٹری لوکل گورنمنٹ  و کمیونٹی ڈویلپمنٹ عامر عتیق کا ڈیرہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب عامر عتیق نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیااور سالڈ ویسٹ کمپنی کے سی ای او طاہر جاوید انصاری سے بریفنگ لی سیکرٹری عامر عتیق نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی کو بہترکیا جائے جام پور روڈ ہوٹل ون کے علاقہ میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے افسران فیلڈ میں جائیں تونسہ شریف شہر کی صفائی کی صورتحال کو منظم انداز میں ترتیب دیاجائے. اس موقع پر سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری نے کہاکہ فنڈز کی قلت کے باعث مشینری کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے مشینری ملتے ہی شہر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی وستھرائی کاعمل شروع کر دیا جائے گا. ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بلدیاتی سیٹ اپ کیلئے نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کیلئے حلقہ بندیوں پرکام جاری ہے. سیکرٹری عامر عتیق نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہروں اور مضافات کو صاف ستھرا رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد ظفر، اسسٹنٹ انجینئرز نبیل افضل، اسلم طاہر، چیف آفیسرز محمد فیصل، چودھری ارشد، شفیق احمد، ڈسٹرکٹ افسران ریاض احمد مزاری اور میونسپل افسر احمد حسن بھی اس موقع پر موجود تھے. 
دورہ