اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے‘ تعیناتیاں
بہاولپور،ٹھٹھہ صادق (بیورورپورٹ،نامہ نگار)سروسز اینڈ جنرل (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکشن آفیسر ٹو ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب مجاہد عباس کو اسسٹنٹ کمشنر یزمان تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد اکمل اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں تعینات کردیاگیا، پیش رو اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ کو اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ تعینات کردیا گیا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کی 15 روز سے خالی سیٹ پر حکومت پنجاب کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل کوS&GD لاہور سے بطور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں جبکہ پیش رو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ کو اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ تعینات کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مجاہد عباس