ملتان: دوستوں میں جھگڑا‘ نوجوان قتل‘ ملزم موقع سے فرار
ملتان (وقائع نگار) تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردی ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق 20 سالہ زین ولد (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
عمران مہندی پور میں اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ رانا فہد نامی شخص ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ آیا اور اس پر فائرنگ کردی جس سے یہ موقع پر جان بحق ہو گیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول زین اور رانا فہد آپس میں دوست تھے مقتول زین کچھ عرصہ قبل لاہور شفٹ ہوگیا تھا تھوڑے دن قبل ہی واپس آیا تھا اور اپنی بیگم کا علاج کراکر ہسپتال سے گھر پہنچا ہی تھا کہ فہد نے اس پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گیا۔قتل کی وجوہات ابھی سامنے نہ آئی ہیں پولیس تفتیش جاری ہے۔
قتل