کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے نافذ شدہ اضافی ٹیکسوں کیخلاف حکم امتناعی جاری

 کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے نافذ شدہ اضافی ٹیکسوں کیخلاف حکم امتناعی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایبٹ آباد (بیورو رپورٹ)پشاور ھائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے نافذ شدہ اضافی ٹیکسوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ پشاور ھائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ڈبل بینچ پر مشتمل جسٹس ابراھیم خان اور جسٹس شکیل احمد نے مشہور ماہر قانون طارق خان تنولی کی کینٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کینٹ کے رھائیشیوں پر بے جا ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف رٹ پٹیشن پر اس اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ طارق خان تنولی کی جانب سے خرم غیاث خان ایڈوکیٹ ھائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ کینٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے سو فیصد سے بھی زائد ٹیکس کینٹ بورڈ کے رھائیشیوں پر نافذ کر دیا گیا تھا جس کے خلاف کینٹ بورڈ کے رھائشی سڑکوں پر بھی نکلے اور بارھا کینٹ بورڈ کے دفتر کے سامنے احتجاج بھی کیا لیکن کوئی شنوائی عمل میں دیکھنے میں نہ آئی جس پر طارق خان تنولی نے پشاور ھائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں ان ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی جس پر پشاور ھائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ڈبل بینچ نے تا حکم ثانی کینٹونمنٹ بورڈ کو اضافی ٹیکس لینے سے روک دیا۔