نوشہرہ،لاوارث مزدور کے قاتل کا ڈراپ سین،قاتل قریبی دوست نکلا

نوشہرہ،لاوارث مزدور کے قاتل کا ڈراپ سین،قاتل قریبی دوست نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ:- تھانہ اضاخیل کے حدود میں ملنے والے لاوارث مزدور کے قتل کا ڈراپ سین۔قریبی دوست نے قرض واپس مانگنے پر قتل کیا۔ملزم کا اعتراف جرم۔ 29-1-22کو تھانہ اضاخیل پولیس کو اطلاع ملی کہ میرہ اضاخیل پایاں میں ایک نوجوان کی لاوارث لاش پڑی ہے جسکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور موقع پر شواہد محفوظ کرکے لاش کو بغرض پوسٹمارٹم ہسپتال بجھوایا گیا۔مقتول کی تصویر پہچان کیلئے سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی۔جس سے مقتول کے ورثاء ملکر کر مقتول کی شناخت نعمان ولد حمید اللہ ساکن جلالہ کے نام سے ہوئی جو کہ بھٹہ خشت میں مزدوری کرتا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے مزدوری کرنے والے نوجوان کے قتل کی تفتیش کیلئے DSP پبی اسماعیل شاہ خان کی سربراہی میں عبدالساجد خانSHO اضاخیل پر مشتمل ٹیم تشکیل اندھے قتل کیس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش کی۔موجواد شواہد اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کیا گیا۔پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے لاکر ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم زریاب ولد رحیم خان ساکن صوابی کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔مقتول اورملزم ایک بھٹہ خشت میں مزدوری کرتے تھے اور قریبی دوست تھے۔مقتول نے ملزم کو کچھ رقم بطور اُدھار دی تھی۔جو مقتول بار بار واپس مانگ رہا تھا۔جس کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اُٹھایا۔مزید تفتیش جاری ہے۔