زرعی یونیورسٹی پشاور میں کورنا ویکسی نیشن کیلئے کیمپ کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی پشاور میں کورنا ویکسی نیشن کیلئے کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)ہیلتھ آفس پشاور کی تعاون سے زرعی یونیورسٹی پشاور میں کویڈ 19 ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد ہوا. جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے بوسٹر ڈوز لگوا کر یونیورسٹی میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا. فوکل پرسن احسان اللّٰہ کے مطابق ویکسینیشن ٹیم نے لاجسٹک آفیسر طارق زیب کی رہنمائی میں ویکسینیشن کے اس مہم کے دوران تقریباً 139 طلبہ و طالبات اور سٹاف کو ویکسین لگوائی گئی. اس کے علاوہ آج بروز بدھ زرعی یونیورسٹی پشاور پبلک سکولز و کالجز (بوائز /گرلز) میں ویکسینیشن کیمپس لگائی جائے گی. وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے اس موقع پر کہا ہے کہ کورونا ویکسین بلکل محفوظ اور مؤثر ہیں. پاکستان میں آبادی کی تناسب سے اب تک بہت کم ویکسین لگے ہیں. جب تک 13 سے 14 کروڑ عوام کو ویکسین نہ لگوایا جائے اس وقت تک ہم کورونا خطرات سے محفوظ نہیں رہ سکتے. انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد رجسٹریشن کرواکر کورونا ویکسینیشن کروائے تاکہ ہمارے  اجتماعی عبادات، شادی بیاہ کے تقریبات اور دوسرے معاشرتی معمولات واپس لوٹ سکے. پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کورونا ویکسین کے مؤثر اور محفوظ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں دستیاب کورونا کے تمام ویکسین محفوظ ہیں. انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیادہ تر طلباء اور ملازمین نے ویکسینیشن کی ہیں اور بہت جلد باقی طلباء اور ملازمین کی بھی ویکسینیشن کی جائے گی.