ڈکیتی، راہزنی، چوری وغیرہ میں سرگرم عناصر کیخلاف کریک ڈاون،45 گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران ڈکیتی، راہزنی، چوری سمیت موٹر کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 12 گینگز کو بے نقاب کرکے33ملزمان کو گرفتار کیا ہے، کریک ڈاون کے دوران ضلع بھر میں 253 انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران مختلف جرائم میں ملوث638 ملزمان گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد میں 157 خطرناک اشتہاری مجرمان بھی شامل ہیں ہونے والے کریک ڈاون کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث ایک ہزار سے زائد ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے سے زائد رقم،8 عدد قیمتی گاڑیاں،22 موٹر سائیکل، 38 موبائل فونز، اسلحہ اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں ہیں،برآمد مسروقہ اور چھینے گئے اشیاء کے اصل مالکان کا سراغ لگا کر حوالہ کئے جا چکے ہیں، کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خصوصی کارروائیوں کے دوران گرفتار جرائم پیشہ اور اشتہاری مجرمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 51لاشنکوف،68 رائفل،37عدد شارٹ گن اور8 عدد کالا کوف،715عدد پستول اور 66 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلی گئی ہیں اسی طرح منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر، 38 کلو گرام آئس، 48 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 111 کلو گرام سے زائد افیون،548کلو گرام چرس اور 229بوتل شراب بھی برآمد کر لی گئی ہیں،رواں سال کے ایک ماہ کے دوران چار سو زائد منشیات کی لت میں مبتلا افراد کو منشیات بحالی مراکز میں داخل کرایا گیاایس ایس پی آپریشنز نے ڈکیت اور راہزن وغیرہ کے خلاف ہونے والی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے اور حالیہ نئی حکمت عملی کے تحت دیگر ملوث عناصر کو بھی جلد از جلد قانون کے شکنجے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔