نوشہرہ میں متعدد تعلیمی ادارے کورونا کی وجہ سے ایک ہفتہ کیلئے بند
نوشہرہ (بیورورپورٹ) تدریسی, غیر تدریسی عملے اور طلباء و طالبات کی کورونا وائرس مثبت رپورٹس دیگر پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ, گورنمنٹ بوائز مڈل سکول خورہ آباد رشکئی اور گورنمنٹ ہائی سکول آفریدو کلے رشکئی کو 07 دن کیلئے بند کردیا,نوٹیفیکیشن جاری,پالیسی کے تحت انٹری/ایگزٹ پر پابندی عائداس سلسے میں ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خیبر پختونخواہ وبائی امراض سے بچاوایکٹ کی زیر دفعہ 8اور 21کے تحت کورونا کی مزید پھیلاو کو روکنے کیلئے پابندی لگائی دی گئی ہے جس میں پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ اور دیگر تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کورونا وباء سے متاثرہ افراد کو گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔