اے سی سی اے نے دسمبر، 2021ء کے امتحانات میں کامیابی کی شرح کا اعلان کر دیا

اے سی سی اے نے دسمبر، 2021ء کے امتحانات میں کامیابی کی شرح کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)  دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈاکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) نے دسمبر،2021ء کے امتحانات میں شرکاء کی کامیابی کی شرح کا اعلان کردیا ہے۔اعلان کے مطابق،دسمبر میں منعقد ہونے والے امتحانات میں کل 119,688 اسٹوڈنٹس نے حصہ لیا جن میں سے 145,692 نے امتحانات کے تمام مراحل مکمل کیے جبکہ کل 4,288 اسٹوڈنٹس نے، اے سی سی اے ایفیلی ایٹ بننے کے لیے اپنا فائنل امتحان پاس کیا۔ کووڈ19- کی وبا کے تسلسل کے پس منظر میں نے اے سی سی اے نے  مختلف علاقوں میں 9,809 اسٹوڈنٹس کو فاصلاتی نگرانی کے تحت امتحانات کی پیش کش بھی کی۔نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اے سی سی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر-کنٹنٹ، کوالٹی اینڈ انوویشن، ایلن ہیٹ فیلڈ نے کہا:”یہ 2021ء میں ہونے والے امتحانی سیشنز کے نتائج کا ٹھوس سیٹ ہے۔ گزشتہ برس، وبا کا تسلسل جاری تھا، ہم نے کل 476,000 نتائج کا اعلان کیاتھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ، ہمارے اسٹوڈنٹس نے اے سی سی اے کا رْکن بننے کے لیے اپنے سفر میں زبردست عزم اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔“”ہم اپنے اسٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اے سی سی اے کی جامع لرننگ سپورٹ سے فائدہ اٹھائیں جس میں امتحانات کی تفصیلی رپورٹوں کے ساستھ ماہر ٹیوٹر کے ویبی نارز، ویڈیوز اور پوڈ کاسٹس شامل ہیں۔
 اور یہ تمام امتحانات کی اہم تیکنکس پر روشنی ڈالنے کے علاوہ کامیابی کے لیے مشورے فراہم کرتے ہیں۔ہم اپنے اسٹوڈنٹس پر اس بات کے لیے بھی زور دیتے ہیں کہ وہ اے سی سی اے کے امتحانات کی پریکٹس کاپلیٹ فارم بھی استعمال کریں جو ایک بلاقیمت ریسورس ہے اور ُانھیں سولات کی مشق کراتا ہے اورسافٹ ویئر کی مدد سے علامتی امتحان میں کوشش کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے جو حقیقی امتحان کے پلیٹ فارم کی نقل ہے۔اس پلیٹ فارم کے ساتھ از خود جانچ کے لیے گائیڈز اور کارآمد وسائل بھی دستیاب ہیں تاکہ اسٹوڈنٹس اور ٹیوٹرز کو کارکردگی سمجھنے میں مدد مل سکے۔ایسا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے اسٹوڈنٹس کی امتحانات میں کامیابی کی شرح 20 فیصد سے زائد رہی ہے۔“

مزید :

کامرس -