ای۔ ڈاٹ کو کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم نے آئی ایس او اسٹینڈرڈ حاصل کرلیا
لاہور(پ ر) معروف انٹیگریٹڈ ٹیلی کمیونی کیشنز انفراسٹرکچر سروسز کمپنی، ای ڈاٹ کو ٹاورز پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ (ای ڈاٹ کو پاکستان) پیشہ ورانہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سرٹیفیکشن ISO 45001:2018 حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ٹاور کمپنی بن گئی ہے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) کی جانب سے تیارکردہ ISO 45001:2018 ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظتی معیار ہے جو اداروں کو کام کی جگہوں پر ملازمین کو لاحق حادثات، بیماری، زخموں یا اموات کے خطرات کو کم سے کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ای ڈاٹ کو نے یہ سرٹیفیکیشن طویل اور تفصیلی آڈٹ کے مراحل سے گزرنے کے بعد حاحل کی ہے جو اپنے ملازمین کی صحت اور سلامتی میں کمپنی کی گہری دلچسپی اور کاوشوں کا مظہر ہے۔
س کامیابی سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے ای ڈاٹ کو پاکستان کے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر، عبدالعزیز نے کہا: ”آئی ایس او سرٹیفیکیشن کا حصول ای ڈاٹ کو کی جانب سے اپنے ملازمین، سپلائی چین، کمیونٹی اور صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔ہم مسلسل جانچ پڑتال اور ہیلتھ اینڈ سفٹی نظا م کی بہتری کے ذریعے اپنے سسٹم کو انڈسٹری کے اعلیٰ ترین معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔