اپوزیشن کی ملاقاتوں سے حکومت کاکچھ نہیں بگڑے گا‘شبلی فراز
لاہور(این این آئی)وفاقی سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ملاقاتوں سے حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا،اپوزیشن چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بغل میں ایک دوسرے کے لیے چھریاں اور منہ میں رام رام ہے۔حکومت کہیں نہیں جا رہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف توسال 2028 تک حکومت میں رہنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہزیمت سے بچنے کیلئے پٹاخے چھوڑتی رہتی ہے،ایک ساتھ کھانا کھانے والی اپوزیشن ایک دوسرے کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لوٹی دولت بچانے کیلئے ناٹک کھیل رہی ہے،اتحادیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ نبھایا اورہر بل میں حمایت کی، اتحادی آج بھی ساتھ ہیں اورآئندہ بھی ہمارے ساتھ رہیں گے۔
شبلی فراز