امریکی ریاست جارجیا میں   تیزرفتار کار درخت سے ٹکرانے  پر 4افراد ہلاک‘2 زخمی 

امریکی ریاست جارجیا میں   تیزرفتار کار درخت سے ٹکرانے  پر 4افراد ہلاک‘2 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تبلیسی (آئی این پی) امریکی ریاست  جارجیا میں ایک تیز رفتار کارکنٹرول کھونے کے بعد درخت سے ٹکراگئی جس کی نیتجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز رات پیش آیا جب ایک کار میں سوار افراد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کی کوشش کی اورتیز رفتاری کے باعث کنٹرول کھودینے سے منرو کانٹی میں درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک اوردیگر 2 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق کار میں سوار افراد نے آدھی رات کو I-75 پولیس چوکی پر نہ روکتے ہوئے 137 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کار کو بھگایا جب پولیس نے کار کا تعاقب کیا تو انہوں نے اپنی سپیڈ 170 میل فی گھنٹہ تک بڑھ دی اور کنٹرول کھو جانے کے بعد ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ریسکیوٹیم نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔
 جارجیا 

مزید :

علاقائی -