وزیراعظم کا جلسوں کا اعلان مضحکہ خیز،نیئر بخاری
اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ جلد پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا اعلان کیا جائیگا۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری اہم بیان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جلد پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی حتمی پلان کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے متحرک ہونے سے حکومتی حلقوں میں پریشانی عیاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے حکومت کو گھر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران کا جلسوں کا اعلان مضحکہ خیز اور سمجھ سے بالاتر ہے، وزیراعظم بتائیں کہ وہ اقتدار میں ہوتے ہوئے کس کے خلاف جلسے کریں گے؟۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے اقتدار میں ہوتے ہوئے جلسوں کا اعلان کرنا پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے قبل ہی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، عوام الناس کو تکالیف پہنچانے والے باہر تو نکلیں لوگ جوتیوں کے ہار پہنانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔
نیئر بخاری