مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت مر چکی، کسی کو اپنی بات کہنے کی اجازت نہیں: محبوبہ مفتی
سرینگر(آئی این پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے نام نہاد حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت مر چکی ہے اور کسی کو اپنی بات کہنے کی اجازت نہیں ہے۔ سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو میں حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ پر کوئی حیرانی نہیں ہے کیونکہ کمیشن کو مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کے ہندتواایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے قائم کیاگیا ہے،پارٹی کے ضلع گاندربل کے صدر کو حلقہ بندی کمیش کے بو لنے پر گرفتار کیا گیا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کوبے اختیار کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔مودی کے بھارت میں جمہوری حکومت نہیں بلکہ آمریت قائم ہے، مودی مہاتما گاندھی کے ہندوستان کونتھورام گوڈسے کا ہندوستان بنانا چاہتے ہیں،پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے ارکان23 فروری کو جموں میں ملاقات اور حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ پر غور کرینگے۔کشمیری صحافیوں کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نہیں چاہتی کہ وادی کشمیرمیں کوئی سچ بولے، حال ہی میں فہد شاہ کو گرفتار کیا جبکہ اس سے قبل سجاد گل کو گرفتار کیا گیا تھا۔
محبوبہ مفتی