ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس، ملزم کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست اندازی کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،مسٹرجسٹس شہرام سرور چودھری نے ریمبو سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے،عدالتی فیصلے میں قرار دیاگیاہے کہ مقدمہ تین دن کی تاخیر سے درج کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ملزم ریمبو کو ابتدائی طور پر گواہ بنایا گیا،ریمبو کو بیان کی بنیاد پر ملزم نامزد کیا گیا، درخواست گزار ملزم پہلے کسی مقدمہ میں ملوث نہیں ہے، ملزم ریمبو سے پولیس سے تفتیش نہیں کرنی، مقدمہ کا چالان بھی تاحال متعلقہ عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا ملزم کو مزید پولیس ملزمان سے تفتیش مکمل کر چلی ہے مگر تاحال چالان جمع نہ کروانا افسوناک ہے، عدالت نے ریمبو سمیت چار ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
ٹک ٹاکر