دھماکہ خیز مواد کیس، انسداددہشت گردی کے مجرم کو عمر قید کی سزا کاحکم

 دھماکہ خیز مواد کیس، انسداددہشت گردی کے مجرم کو عمر قید کی سزا کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت کی خاتون جج عبہر گل خان نے دو مقدمات میں ملوث مجرم محب اللہ کو عمر قید کی سزا کاحکم سنا دیاہے، سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ مجرم محب اللہ کے خلاف سی ٹی ڈی نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج کیا،ملزم محب اللہ کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس میں سزا سنائی گئی،مجرم محب اللہ کیخلاف دہشت گردی کے دو مقدمات درج تھے جبکہ ملزم محب اللہ پر تبلیغی جماعت کے اجتماع میں دھماکہ کرنے کے الزام بھی عائد ہے،جس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، تبلیغی جماعت حملہ کیس کی سماعت آج 9 فروری کوہوگی،مجرم محب اللہ کے خلاف کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔
 عمر قید

مزید :

علاقائی -