کرپشن کیس،سابق ڈی پی او رائے ضمیر کی ضمانت میں 22 فروری تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق سی ٹی او لاہور سمیت کرپشن کے مقدمہ میں ملوث دیگرافسروں کے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے رائے اعجاز کے والد سابق ڈی پی او رائے ضمیر کی عبوری ضمانت 22 فروری تک توسیع کر دی،عدالت نے سابق ڈی پی او رائے ضمیر کو نیب آفس جا کر شامل تفتیشی ہونے کا حکم بھی دیاہے،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ رائے ضمیر کے شامل تفتیش نہ ہونے سے تفتیش مکمل نہیں ہو سکی، ملزمان پر پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے،سابق ڈی پی او رائے ضمیر کافی عرصہ اس کیس میں اشتہاری رہ چکے ہیں،سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز اور دیگر پولیس افسران نے بریت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں،سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز کی جانب سے عدالت میں نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔
،رائے اعجاز اور دیگر افسران پر پرپولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے، ملزمان پر پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔
کرپشن کیس