سی ٹی ڈی پنجاب کا آپریشن، وہاڑی سے داعش کے2 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کا آپریشن، وہاڑی سے داعش کے2 دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپار ٹمنٹ پنجاب نے آپریشن کر کے ضلع وہاڑی سے2 دہشت گرد گرفتار کر لیے- ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے سبز منڈی وہاڑی کے علاقے میں بروقت کارروائی کر کے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا کر دو دہشت گرد محمد آصف ندیم اور محمد نواز کو گرفتار کر لیا- ترجمان نے کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جن کے قبضہ سے وسیع پیمانے پر دھماکہ خیز مواد، اسلحہ، گولہ بارود جن میں ایک دستی بم، ایک پستول 30 بور،دھماکہ خیز مواد، رائفل شامل ہیں برآمد کیا گیا- ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضہ سے کالعدم تنظیم آئی ایس آئی ایس کے پیمپلٹس اور جھنڈے اورممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گرداہم تنصیبات اور عبادت گاہوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مزید :

علاقائی -