وارنٹ گرفتاری کیخلاف میشا شفیع کی سیشن عدالت میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار)ٹرائل کورٹ کیجانب سے گلوکارہ میشاء شفیع کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے فیصلہ کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے،ایڈیشنل سیشن جج یاسین شاہین نے فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت آج 9فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں،گلوکارہ میشا شفیع کے وکلاء کی جانب سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے ورانٹ جاری کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیاہے،جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے گلوکارہ میشاء شفیع کی عدم حاضری پر ورانٹ جاری کئے۔
میشا شفیع