قذافی سٹیڈیم میں شائقین کو فری ماسک فراہم کئے جائیں گے

قذافی سٹیڈیم میں شائقین کو فری ماسک فراہم کئے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 7 کے میچز دیکھنے آنے والے شائقین کو قذافی اسٹیڈیم فری ماسک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر لاہور اور پی سی بی حکام کے درمیان پی ایس ایل میچز کے دوران منتظمین و شائقین کو کووڈ ماسک فراہم کرنے کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے گئے مقصد شائقین کو وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔