پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلہ کا کل لاہور میں آغاز

    پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلہ کا کل لاہور میں آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل7کا پہلا مرحلہ کامیابی کیساتھ مکمل ہو گیاجس کے بعد دوسرا مرحلہ کل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔ دوسرے  مرحلہ کا پہلا میچ ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائیگا۔پہلے مرحلہ مکمل ہونے کے بعدپوائنٹس ٹیبل پر  ملتان سلطانز کی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے سر فہرست ہے  جبکہ اسلام آباد یو نائیٹڈ کی ٹیم دوسرے،لاہور قلندرز تیسرے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے،پشاور زلمی پانچویں اور کراچی کنگز کی ٹیم آخری چھٹے نمبر پر موجود ہے۔پی ایس ایل 7کے پہلے مرحلے میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چھ ٹیموں نے 5،5 میچز کھیلے۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سر فہرست ہے جس نے اپنے تمام 5میچوں میں کامیابی حاصل کی، ملتان سلطانز کے پوائنٹس ٹیبل پر 10پوائنٹس ہیں اور اس رن ریٹ بھی مثبت 1.073 ہے۔دوسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ ہے جس نے 5میچوں میں سے 3میچز میں کامیابی حاصل کی اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا