علامہ اقبال پولو کپ،ڈی ایس پولو رضویز، ری ماؤنٹس فاتح
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام دوسرے ا علامہ اقبال پولو کپ کے پہلے روز دو اہم میچز ہوئے جن میں ڈی ایس پولو /رضویز اور ری ماؤنٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں کے ایف سی کے تعاون سے منعقدہ علامہ اقبال پولو کپ کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرجناح پولو فیلڈز رکے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابرمحبوب اعوان، پولو کے کھلاڑی اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ڈی ایس پولو /رضویز اور ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان زبردست میچ ہوا جو ڈی ایس پولو /رضویز نے 11-8.5سے اپنے نام کیا۔ ڈی ایس پولو /رضویز کی طرف سے میکس چارلٹن اور حسام علی حیدر نے شاندار کھیل پیش کیا۔ میکس نے چھ اور حسام نے پانچ گول سکور کیے دوسرے میچ میں ٹیم ری ماؤنٹس نے بی بی جے پائپس کو 10-5.5 سے ہرایا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے صائمن پراڈا اور نکورابٹس نے چار چار گول جبکہ ممتاز عباس نیازی نے دو گول سکور کیے۔ بی بی جے پائپس کی ٹیم کو اڑھائی گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا کی طرف سے احمد زبیر بٹ نے دو جبکہ راجہ سمیع اللہ نے ایک گول سکور کیا۔ آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
دوپہر دو بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ بی این /باڑیز سے جبکہ سہ پہر تین بجے بی بی جے پائپس کا مقابلہ ایف جی پولو ٹیم سے ہوگا۔