ہدایتکار عدنان قاضی گلوکار عاطف اسلم کے نئے ویڈیوکی ڈائریکشن میں مصروف
لاہور(فلم رپورٹر) معروف ہدایتکار عدنان قاضی نامور گلوکار عاطف اسلم کے نئے ویڈیو کی ڈائریکشن میں مصروف ویڈیو سونگ کی شوٹنگ ان دنوں بیرون ملک میں جاری گانے کی ویڈیو کو جلد ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا جائے گا میوزک انڈسٹری زرائع کیمطابق انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر عدنان قاضی ان دنوں شہرآفاق گلوکار عاطف اسلم کے نئے ویڈیو پروجیکٹ کی عکسبندی میی حصہ لے رہے ہیں زرائع نیبتایا کہ بیرون ملک میں نئے ویڈیو سونگ کا شوٹ کیا جارہا ہے جس میں ہدایت کار عدنان قاضی عاطف اسلم کے ساتھ پہلا پروجیکٹ کررہے ہے جبکہ وہ اس سے شوبز انڈسٹری نامور گلوکاروں اور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیی عدنان قاضی اور عاطف اسلم پاکستانی انڈسٹری کے دو بہت بڑے نام ہیں جو اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارکردگی کے لیے مشہور ہیں۔ ویسے تو عاطف اسلم موسیقی کی دنیا میں باضابطہ طور پر برسوں سے سنی جانے والی شخصیت ہیں اور انہیں موسیقی کی صنعت میں عمدگی کا مظہر سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اداکاری میں بھی اپنے جوہر کا لوہا منوایا ہے۔ جبکہ قاضی عرف پاور ہاؤس آف کریٹیویٹی ان وڈیو ڈائریکشن نے پہلے ہی تمام نامور پاکستانی گلوکاروں کی حالیہ ماضی کی میوزک ویڈیوز میں اپنی عمدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان دونوں ستاروں کا یکجا ہونا دیکھنے اور سننے والوں کے لیے بہترین امتزاج بنائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب اسلم اور قاضی دونوں مشترکہ طور پر کام کریں گے اور اپنے مداحوں کو مسحور کرنے کے لیے ایک بار پھر ایک شاندار جادوئی تخلیق کے ساتھ میوزک اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ اس سے قبل ریلیز ہونے والے دیگر گانوں میں عدنان قاضی یقیناً اپنے پیشہ ور ساتھیوں میں سب سے زیادہ مقبول شخصیت ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شائقین عاطف اسلم کو بالکل نئے روپ میں دیکھیں گے۔ عاطف کو آخری بار ماہرہ خان کے ساتھ اپنی سنگل اجنبی میں اسکرین پر رومانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔