فیروز خان اور ثناء جاوید تیسری مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

فیروز خان اور ثناء جاوید تیسری مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)سیونتھ سکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی قیادت میں ناظرین کی پسندیدہ جوڑی فیروزخان اور ثنا جاویدتیسری مرتبہ ایک اور میگا پروجیکٹ "اے مشتِ خاک”میں ایک ساتھ جلوہ گر ہیں۔ڈرامے کی کہانی دو بالکل مختلف سوچ رکھنے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ مستجاب ایک حقیقت پسند نوجوان ہے جو قسمت پرکم بھروسہ رکھتا ہے جبکہ دعا ایک رحم دل اور قسمت پرمکمل یقین رکھنے والی لڑکی ہے جو اخلاقی اقدار کی سخت پابندہے۔ واقعات کے عجیب  و غریب تانے بانے میں مستجاب دعا کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے مگر وہ اس کے جذبات کا کوئی رد عمل ظاہر نہیں کرتی۔ اس طرح مستجاب کی محبت جنون میں بدل جاتی ہے اور وہ اس کو پانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولتا چلاجاتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا دعا مستجاب کی حقیقت کو جان پائے گی یا کیا مستجاب دعا کے خداکی مرضی پر پختہ یقین کو قبول کرلے گا۔عقیدے، محبت اور فریب کے جال پرمبنی‘اے مشت ِ خاک’کی مصنفہ ماہا ملک ہیں، ہدایتکار احسن طالش ہیں اور اسے نامور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کے مرکزی کردار فیروزخان اور ثناجاوید ہیں۔
 جبکہ اس کی دیگرکاسٹ میں اسد صدیقی، شبیرجان، عفت عمر، شہود علوی، دانیال افضل خان، حرا عمر اور دیگر فنکارشامل ہیں۔
6
 

مزید :

کلچر -