معروف ڈائریکٹر عادل عسکری نے پروڈکشن ہاؤس بنا لیا
لاہور(فلم رپورٹر)معروف ڈائریکٹر عادل عسکری نے اپنا پروڈکشن ہاوس بنا لیا ہے جس کا افتتاح سینئر اداکار راشد محمود نے کیا۔عادل عسکری نے پروڈکشن ہاؤس ڈیفنس ڈبل جی بلاک میں ہالینڈ سے آئی ہوئی بیوٹیشن ثمینہ طارق کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔ افتتاحی تقریب میں فلم ٹیکنیشز کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر راشد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل عسکری اور ثمینہ طارق کو مبارکباد دی اور کہا کہ لاہور میں پروڈکشن شروع ہونے سے فنکاروں کو جہاں روزگار ملے گا۔ وہیں نئے فنکاروں کو بھی کام کرنے کا چانس ملے گا۔بیوٹیشن ثمینہ طارق کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک سے اپنے کام کاآغاز کررہی ہیں۔عادل عسکری کا کہنا تھا کہ وہ پروڈکشن ہاوس کے تحت ویب سیریز،ٹیلی فلمز اور پنجابی فلمیں بنائیں گے۔آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔