پنجاب حکومت کابلدیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے قرضوں کا سہارا لینے کا فیصلہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) پنجاب حکومت نے بلدیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے قرضوں کا سہارا لینے کافیصلہ کرلیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے 12 ارب روپے کا قرض عالمی بینک سے لے گی جس سے صاف پانی،سیوریج،پارکوں سمیت چھوٹی اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت سٹیز امپورومنٹ پروگرام پر بھی عالمی بینک سے قرض لے رہی ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت منتخب شدہ علاقوں میں یہ فنڈ استعمال کرے گی۔ عالمی بینک نے بھی قرض دینے کی یقین دہانی کرا دی، ابتدائی طور پر پہلے مرحلے میں 9 ارب 17 کروڑ روپے پنجاب حکومت کو ملیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ارب 60 کروڑ روپے کا بجٹ الگ سے دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت قرضہ