اصلاحات، اقتصادی ترقی کیلئے عالمی بینک کی مالی و تکنیکی مدد کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: وزیر خزانہ
اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات اور ملکی اقتصادی ترقی کیلئے عالمی بینک کی فراہم کردہ مالی اور تکنیکی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے ملاقات کی۔ سیکریٹری خزانہ اور فنانس ڈویڑن کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستان میں عالمی بینک کے جاری منصوبوں اور پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اداروں کے استحکام سے متعلق پروگرام پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ پروگرام کی بروقت تکمیل کے لئے کئے جانے والے پیشگی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے اصلاحاتی ایجنڈے اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں معاونت پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اصلاحات اور ملکی اقتصادی ترقی کے لئے عالمی بینک کی فراہم کردہ مالی اور تکنیکی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک اور ان کی ٹیم کا مسلسل تعاون اور سہولت پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر خزانہ