گرین سگنل کے انتظار میں نہیں ورنہ گھر بیٹھتے، معاملہ نتائج سمیٹنے کی طرف جا رہا ہے: فضل الرحمن
ڈی آئی خان (نیوزایجنسیاں) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اب معاملہ نتائج سمیٹنے کی طرف جا رہا ہے۔ ہم گرین سگنل کے انتظار میں نہیں ورنہ گھر بیٹھتے۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل، نالائق اور ناجائز حکومت نہیں کر سکتے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔ عمران خان قوم کا مجرم عوام کے سامنے آکر تو دکھائے۔ ہماری جدو جہد کا ٹارگٹ اس نظام کی تبدیلی ہے۔ استعفوں اور عدم اعتماد کو مشاورت سے کیا جائے گا۔ عوام کو ووٹ کی امانت واپس دلانے، ایک جائز حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد رائیگاں نہیں گئی۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان ایک دوسرے سے ملتے رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر اور آصف علی زرداری کی ملاقات دوسیاستدانوں کی ملاقات ہے۔ رہنماؤں میں ہونیوالی بات چیت کے حوالے سے مجھے فون پر آگاہ کیا گیا ہے۔
مولانافضل الرحمن