سلیکٹڈ نے ملک کو بتاہ کردیا،لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے، آصفہ بھٹو 

   سلیکٹڈ نے ملک کو بتاہ کردیا،لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے، آصفہ بھٹو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)  سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری  نے کہا ہے کہ ایک سلیکٹڈ نے ملک کو بتاہ کردیا ہے،لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے بھی ترس گئے ہیں، پیپلزپارٹی وعدہ کرتی ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ میں واپس لائیں گے اور تباہ شدہ معیشت کو بہتر بنائیں گے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو نے کہاکہ  ایک سلیکٹڈ نے ملک کو بتاہ کردیا ہے، تحریک انصاف کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے،ملک میں زراعت تباہ اور انڈسٹریز بند ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے کام کئے،ملکی دفاع کو مضبوط کیا اور آج بھی وعدہ کرتے ہیں کہ ملک کو ترقی کی راہ پر لائیں گے اور معیشت کو بہتر کریں گے۔  
   آصفہ بھٹو 

مزید :

صفحہ اول -