وزیر اعظم کے دوسرے درجے کے استقبال سے سر شرم سے جھک گئے
پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور سابق وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ میں بطور اپوزیشن یہ بات نہیں کہہ رہی بلکہ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے یہ کہہ رہی ہوں ہمارے وزیر اعظم کا چین میں جس دوسرے درجے کا استقبال ہوا اور جس طرح سے ان کو الگ کرکے زوم پر ان سے چین کی قیادت نے میٹنگیں کیں اس سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔
نیلم جبار