پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا متحدہ رہنماؤں کی پنجاب میں   ملاقاتوں پر تحفظا ت کا اظہارِ

  پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا متحدہ رہنماؤں کی پنجاب میں   ملاقاتوں پر تحفظا ت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مخالفین کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کی ملاقاتیں،پی ٹی آئی کو حکومتی سیاسی راز افشاں ہونے کے خدشے کے پیش نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے ایم کیوایم رہنماوْں کی پنجاب میں مختلف جماعتوں سے ملاقاتوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں جمال صدیقی نے کہا کہ ہم حیران ہیں ہمارے ہی اتحادی ہمارے مخالفین سے مل رہے ہیں کیونکہ جب آپ اتحادی ہوتے ہیں تو آپکا رشتہ جڑ جاتا ہے، رشتہ جڑنے کے بعد آپ ملک کے چار لفنگوں کے ساتھ ڈیٹ ماریں یہ تو شرعی طور پر بھی غلط ہے۔جمال صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم خیال کرے حکومتی منصوبندی کو مخالفین کے ساتھ شیئر نہ کرے، وزیراعظم نے اتحادیوں کو بہت پیار سے رکھا ہے، وزیر اعظم نے انہیں نفیس کا خطاب دیا ہے،ایم کیو ایم کو کم از کم اس خطاب کی لاج رکھنی چاہیے۔
  تحفظا ت کا اظہارِ

مزید :

صفحہ اول -