بلدیہ اعلیٰ سکھرمیں بجلی کا پول گر گیا، پانچ سالہ بچی جاں بحق
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بلدیہ اعلیٰ سکھر کے احاطے میں بجلی کا پول گر گیا، پانچ سالہ بچی جاں بحق، گھر میں کہرام مچ گیا، پولیس زرائع کے مطابق نزد میونسپل بلدیہ سکھر سٹی کے احاطے میں اچانک بجلی کا پول گرنے کے سبب علاقے کی پانچ سالہ بچی ربیا ولد عطاء اللہ بھٹی فوت ہو گئی، پولیس کے مطابق بچی دینی تعلیم حاصل کرنے قریبی مسجد کے مدرسے جا رہی ہے تھی کہ بجلی کو پول اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں بچی پول کے نیچے آکر جانبحق ہو گئی، دوسری جانب بچی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہے۔