ثمرہ انٹرپرائزز نے معروف  امریکی برانڈز متعارف کروا دئیے

  ثمرہ انٹرپرائزز نے معروف  امریکی برانڈز متعارف کروا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں متعدد عالمی شہرت یافتہ برانڈز کی نمائندگی کرنے والی ڈسٹریبیوشن کمپنی ثمرہ انٹرپرائزز نے اپنی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے امریکی محکمہ زراعت (USDA) کے اشتراک سے پاکستان میں معروف امریکی برانڈز لے آئے ہیں۔ اس موقع پر اسلام آباد میں گرین ویلی ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی سفارتحانے سے USDAکے زرعی کونسلر کرسٹوفر ریٹیگرز، امریکہ پاکستان مشن کے کمرشل کونسلر جان کوروناڈو، امریکی سفارتحانہ کے زرعی مارکیٹنگ کے ماہر راشد یعقوب راجا، ثمرہ انٹر پرائزز کی بانی ثمرہ منصب اور ناہید سپر مارکیٹ کے ڈائریکٹر منصب ابرار موجود تھے۔ تقریب میں بیوٹی کے نامیاتی برانڈ Andalou Naturalسمیت  فوڈ بزنس کے برانڈز Midamar، Freshlyاور Mission Foodsکو متعارف کروایا گیا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -