"ہاں، میں مرچکا، قبر سے ٹوئیٹ کر رہا ہوں" موت کی خبروں پر علی گل پیر خود میدان میں آگئے

"ہاں، میں مرچکا، قبر سے ٹوئیٹ کر رہا ہوں" موت کی خبروں پر علی گل پیر خود میدان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوبرز کی طرف سے موت کی خبریں دیئے جانے کے بعد معروف کامیڈین و گلوکار علی گُل پیر نے ایسی افواہوں پر  طنزیہ ردعمل دیدیاہے۔

تفصیلات کے مطابق علی گُل پیر  کے انتقال کی خبر کا سکرین شاٹ وائرل ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی گل پیر کی تصویر کے ساتھ ایمبولینس کی تصویر ایڈٹ کی گئی ہے اور ساتھ ہی انتقال کے لفظ کے ساتھ سوالیہ نشان لگایا گیا۔ یہ بھی لکھا گیا کہ 'گھر میں ماتم، چاہنے والے غمزدہ'۔

سکرین شاٹ  شیئر کرتے ہوئے کامیڈین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ" جی ہاں! میں وفات پاچکا ہوں اور یہ ٹوئٹ اپنی قبر سے کررہا ہوں، میں اتنی آسانی سے نہیں جائوں گا"۔

مزید :

تفریح -