گزشتہ 24 گھنٹوں میں  51 ہزار 749 ٹیسٹ کئے گئے ، چار ہزار 253 نئے کورونا کیسز سامنے آئے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  51 ہزار 749 ٹیسٹ کئے گئے ، چار ہزار 253 نئے کورونا کیسز سامنے ...
 گزشتہ 24 گھنٹوں میں  51 ہزار 749 ٹیسٹ کئے گئے ، چار ہزار 253 نئے کورونا کیسز سامنے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں پھر اضافہ ہو گیا، گزشتہ  24 گھنٹوں میں مزید 50 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار ہزار 253 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد  14 لاکھ  70 ہزار 161 ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں اب تک 29 ہزار 601 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق  ملک میں اس وقت ایک ہزار 731 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر دو کروڑ 55 لاکھ  27 ہزار 42 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  51 ہزار 749 ٹیسٹ کئے گئے ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں اب تک پانچ لاکھ  54 ہزار 12 افراد  کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، پنجاب میں چار لاکھ  91 ہزار 518 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ  32 ہزار 161 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ پانچ ہزار 505، بلوچستان میں 34 ہزار 910 ، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 68 جبکہ گلگت بلتستان میں  10 ہزار 987 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔