"حکومت مزید 430 ارب روپے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے" شہباز شریف کا دعویٰ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت عوام پر مزید 430 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ کی شکل میں عوام کو مشکلات سے دو چار کرنے کے بعد نیازی حکومت نئے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے سمیت 430 ارب روپےکا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری کی گئی ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ حکومت جتنی دیر رہے گی عوام کے لیے اتنا ہی مسئلہ ہوگا۔
After inflicting misery on the people in the form of mini-budget, Niazi regime is now planning to impose new taxes of Rs. 430 billion in the next budget including revision of tax slabs & further increase in power tariffs. Longer this regime stays, the worse it will be for people.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 9, 2022