سپریم کورٹ نے خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں کروانے کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا 

سپریم کورٹ نے خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں کروانے کا ...
سپریم کورٹ نے خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں کروانے کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں کروانے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے ۔

 سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، 

وکیل الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پشاورہائیکورٹ ایبٹ آبادبنچ نےالیکشن کمیشن کونہیں سنا، عدالت نےہمیں سنےبغیربلدیاتی انتخابات کاشیڈول مؤخرکردیا، یکم فروری کی سماعت کانوٹس 2 فروری کوموصول ہوا،نوٹس ملنےتک پشاورہائیکورٹ بلدیاتی انتخابات مؤخرکرچکی تھی۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کوفیصلےسےپہلےالیکشن کمیشن کامؤقف سنناچاہیےتھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تصدیق نہیں ہوئی کہ موسمی حالات الیکشن میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو الیکشن کمیشن نے دیکھنا تھا عدالت نے نہیں ، ہائیکورٹ کو فیصلہ دینے کی اتنی جلد ی کیا تھی ۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -