آسٹریلیا کا دورہ ، پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جبکہ اس مرتبہ 5 ریزرو کھلاڑی بھی رکھے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا گیاہے ، جس کے کپتان بابراعظم ہوں گے جبکہ سکواڈ میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی ، فہیم اشرف، فواد عالم ، حارث روف، حسن علی ، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعوداور زاہد محمود شامل ہیں ۔
ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام ، محمد عباس، نسیم شاہ ، سرفراز احمد، یاسر شاہ شامل ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ اعلان کر دہ سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں، حارث روف جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف میچز میں سکواڈ میں شامل تھے تاہم اب انہیں واپس سکواڈ میں بلال آصف کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ شان مسعود نے اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 2021 میں کھیلا تھا ، انہیں بھی عابد علی کی جگہ ٹیم میں لایا گیاہے ۔جو کہ سٹنٹ ڈلنے کے بعد سے ریکوری پر ہیں ۔