ملتان سلطانز ٹیم کا اصل مالک کون؟ جہانگیر ترین یا علی ترین؟ بلکہ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

ملتان سلطانز ٹیم کا اصل مالک کون؟ جہانگیر ترین یا علی ترین؟ بلکہ جواب آپ کے ...
ملتان سلطانز ٹیم کا اصل مالک کون؟ جہانگیر ترین یا علی ترین؟ بلکہ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کا سیز7 کا دوسر ا مرحلہ کل سے لاہور میں شروع ہونے جارہاہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، اس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز فی الحال ناقابل شکست ہے اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم آپ کو جان کر بہت حیرت ہو گی کہ ملتان سلطانز کے اصل مالک جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک کا نام بتادیا۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے علی ترین سے ملتان سلطان کے اصل مالک کا نام دریافت کرنے کی کوشش کی جس پر جہانگیر ترین کے صاحبزادے نے پہلی مرتبہ مالک کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ وہ میرے چچا عالمگیر ترین ‘‘ ہیں۔

جس پر ایک صارف نے کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر افسردہ ہوکر علی ترین سے مزید سوال کیا کہ کیا آپ کے کوئی دوسرے چاچا ہیں جو کراچی کنگز کو لے سکیں ؟علی ترین نے اس سوال کا جواب دینے کے بجائے ہنستا ہوا ایموجی شیئر کیا۔خیال رہے کہ  اس سے قبل عالمگیر ترین اور علی ترین مشترکہ طور پر ٹیم ملتان سلطان کے مالک تھے۔دوسری جانب  پی ایس ایل 7 میں مسلسل پانچ فتوحات اپنے نام کرنے والی ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -