فیصل آباد کے عوام کے لئے بھی صحت کارڈ کی سہولت  متعارف کرا دی گئی 

فیصل آباد کے عوام کے لئے بھی صحت کارڈ کی سہولت  متعارف کرا دی گئی 
فیصل آباد کے عوام کے لئے بھی صحت کارڈ کی سہولت  متعارف کرا دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے فیصل آباد کے عوام کے لئے بھی صحت کارڈ کی سہولت متعارف کر ادی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج سے فیصل آباد ڈویژن کے لوگوں کو صحت کارڈ سہولت مل جائے گی۔

فیصل آباد میں قومی صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے میں بہترین کام کیے ،صحت کارڈ کے ساتھ 90 ہسپتال پینل پر ہیں ، صحت سے متعلق اوربھی کام پائپ لائن میں ہیں ، یہ  ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے ۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  صحت کارڈ کی تقسیم سے متعلق 73فیصد کا م ہوگیا۔