آسٹریلیا نے دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا لیکن کیوں؟ کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر

آسٹریلیا نے دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا لیکن کیوں؟ کرکٹ شائقین کیلئے اہم ...
آسٹریلیا نے دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا لیکن کیوں؟ کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا نے آئندہ ماہ کیئے جانے والا نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نیوزی لینڈ بارڈرکنٹرول اورقرنطینہ کی ضروریات کےباعث سیریزمنسوخ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سیریز منسوخ ہونے کی ایک وجہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سفری پابندیاں بھی ہیں۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کے درمیان جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث دورے کو ترک کرنا ہی واحد آپشن بچا ہے۔واضح رہے کہ کیویز اورکینگروز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 18 اور 20 مارچ کو شیڈولڈ تھے۔

مزید :

کھیل -