17 سالہ بیوی قتل، سر ہاتھ میں لے کر ایرانی شوہر سڑکوں پر گھومتا رہا

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی 17سالہ بیوی کو قتل کردیا اور اس کا سر دھڑ سے الگ کر کے اسے سڑکوں پر لے کر گھومتا رہا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کردیا۔ُُُُُُُُُُٰپولیس نے قتل کے چار گھنٹے کے بعد ملزم اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔