متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنیوالی پرواز کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ لیکن زمین پر اترے تو ایسی خوشخبری ملی کہ تمام مسافروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنیوالی پرواز کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ لیکن ...
متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنیوالی پرواز کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ لیکن زمین پر اترے تو ایسی خوشخبری ملی کہ تمام مسافروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی پرواز میں بچےکی پیدائش ہوئی ہے،

ذرائع نے بتایا کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ملتان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی تاہم جہاز لینڈ ہونے سے قبل ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں ایئرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ  نجی ائیرلائن کی پرواز شارجہ سے سیالکوٹ آرہی تھی، دوران پرواز خاتون کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع کپتان کودی گئی۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے اور ماں کو نشترہسپتال ملتان شفٹ کردیا گیا جبکہ نجی ائیرلائن کی پرواز سیالکوٹ روانہ ہوگئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق گل بانو نامی خاتون کا تعلق شکار پور سے ہے، نومولود اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -