عمران خان کی وہ بات جس سے اپوزیشن کو اپنی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کا یقین پیدا ہوگیا

عمران خان کی وہ بات جس سے اپوزیشن کو اپنی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کا ...
عمران خان کی وہ بات جس سے اپوزیشن کو اپنی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کا یقین پیدا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیر اعظم کی آج کی تقریر پر رد عمل سامنے آگیا ، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کہا گیا کہ عمران صاحب کی تقریر سے لگتا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے ۔

مسلم لیگ (ن)   کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ  آج کی عمران صاحب کی تقریر سے لگتا ہے کہ ان کے گھر جانے اور عوام کے سکون کے دن قریب آ گئے ہیں ،  آپ کو نواز شریف ، شہباز شریف کی تقریر ہی سننی پڑے گی ، آپ چاہے ایک گھنٹہ تقریر کریں یا  12 گھنٹے ،  آپ کو گھر بھیج کر تاریخی نا اہلی ، نالائقی ، کرپشن اور لوٹ مار سے نجات حاصل کی جائے گی ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  عمران صاحب نے آج خطرناک بننے کی ناکام کوشش کی ،  بس آپ نے گھبرانا نہیں ،  ٹرانسپیرنسی نے آپ کی کرپشن کا اعمال نامہ جاری کر دیا ہے ، عمران صاحب کی تقریر در اصل نوکری کی ایکسٹیشن کیلئے منتیں تھیں ۔

مزید :

قومی -سیاست -