خوراک میں وہ 5 تبدیلیاں جو انسان کی زندگی میں 10سال تک کااضافہ کرسکتی ہیں 

خوراک میں وہ 5 تبدیلیاں جو انسان کی زندگی میں 10سال تک کااضافہ کرسکتی ہیں 
خوراک میں وہ 5 تبدیلیاں جو انسان کی زندگی میں 10سال تک کااضافہ کرسکتی ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) صحت مندانہ زندگی کا دارومدار انسان کی خوراک اور رہن سہن کی عادات پر ہوتا ہے۔ اب ناروے کے ماہرین نے خوراک میں پانچ ایسی تبدیلیاں تجویز کر دی ہیں جو انسان کی زندگی میں 10سال تک کااضافہ کرسکتی ہیں۔ دی سن کے مطابق ناروے کی یونیورسٹی آف برجن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ خوارک میں 30گرام دالیں، مٹر، چنے، بینز یا مونگ پھلی شامل ہونے چاہئیں۔ یہ فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، جس کی کمی اکثر لوگوں میں دیکھی جاتی ہے جو ہارٹ اٹیک، سٹروک، دوسری قسم کی ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کے خطرے میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہول ویٹ سیرئیلز، ہول میل فلور، براؤن رائس، ہول ویٹ پاستہ، بلگر ویٹ،ہول گرین رائس کیکس، بادام، برازیل نٹس، اخروٹ، کیشوز و دیگر خشک میوہ جات کو روزمرہ خواک کا حصہ بنانا چاہیے۔ اپنی خوراک سے سرخ گوشت کی مقدار کم کرنی چاہیے کیونکہ سرخ گوشت زیادہ کھانے سے کولوریکٹل کینسر، دل کی بیماریاں اور شوگر سمیت دیگر عارضے لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ پراسیسڈ گوشت سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ ماہرین کی اس تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ اپنی خوارک میں یہ تبدیلیاں کرنے سے مردوں کی عمر میں 13سال اور خواتین کی عمر میں 10سال تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -