برمودا ٹرائی اینگل کا تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن اب سائنسدانوں نے خلا میں بھی اس کی نشاندہی کردی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سمندر میں موجود برمودا ٹرائی اینگل سے منسوب عجیب و غریب اور خوفزدہ کر دینے والی کہانیاں تو آپ نے سن رکھی ہوں گی۔ شمالی بحر اوقیانوس کے مغربی حصے میں واقع اس سمندری حصے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں سے جو بحری اور ہوائی جہاز گزرتے ہیں وہ غرق آب ہو جاتے ہیں۔ اب ایسی ہی ایک خلائی برمودا ٹرائی اینگل کا بھی انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔ دی سن کے مطابق اس خلائی برمودا ٹرائی اینگل کے بارے میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود خلاء بازوں نے بتایا ہے۔
خلاء بازوں کا کہنا ہے کہ یہ مقامی برازیل کے عین اوپر خلاء میں ہے جہاں پہنچتے ہی ان کے کمپیوٹر اور دیگر سائنسی آلات گڑ بڑ کرنے لگتے ہیں اور خود انہیں بھی اپنی آنکھوں کے سامنے عجیب و غریب روشنیاں نظر آتی ہیں۔ اس خلائی برمودا ٹرائی اینگل کے علاقے سے ’ہبل‘ نامی طاقتور ترین خلائی ٹیلی سکوپ بھی ڈیٹا اکٹھا کرنے سے قاصر رہتی ہے۔