بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 44 رنز سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 238 رنز کے تعاقب میں 46اوور میں 193 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے بروکس 44 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔کوئی بھی بلے باز جم کر بھارتی باولرز کا سامنا نہ کرسکا اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔شے ہوپ27 اور عقیل حسین 34 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے کرشنا نے چار جبکہ شردل ٹھاکر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

قبل ازیں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے تھے۔بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو نے 64 جبکہ کے ایل راہول نے 49 رنز بنائے،ویرات کوہلی 18رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمتھ اور الزاری جوزف نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں دو،صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔
 

مزید :

کھیل -